اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ مجلس شوراے اسلامی میں عاشوری عیسائيوں کے نمائندے نے کہا ہے کہ ایران میں انجیل کی تدریس پر کوئي پابندی نہیں ہے۔ عاشوری عیسائيوں نے کےنمائندے یوناتان بت کلیانے اخبار ایران سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران میں انجیل کی تدریس پر کوئي پابندی نہیں ہے لیکن امریکہ میں آپ آزادی سے انجیل کی تدریس نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کا عیسائيت سے کوئي تعلق نہیں ہے۔ یوناتان بت کلیا نے کہاکہ ایران میں دینی اقلیتوں کےپانچ نمائندے پارلیمنٹ میں ہیں اور دینی اقلیتیں مکمل آزادی سے اپنے دینی آداب بجالاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف علاقوں کلیساوں کی حفاظت کے لئے پولیس لگائي گئي ہے جبکہ ایران میں آزادی کی وجہ سے کلیساوں کوکسی طرح کے سکیوریٹی خطرے لاحق نہیں ہیں۔ واضح رہے مغربی ممالک اور صیہونی حکومت اقلیتوں کے حوالے سے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پروپگينڈا کرتی ہے۔