آبنائے ہرمز میں ایران و پاکستان کی فوجی مشقیں

Rate this item
(0 votes)

آبنائے ہرمز میں ایران و پاکستان کی فوجی مشقیںاسلامی جمہوریۂ ایران اور پاکستان، آٹھ اپریل سے آبنائے ہرمز میں مشترکہ بحری فوجی مشقیں انجام دیں گے۔ ایرانی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی بحریہ کا بیڑا، اسلامی جمہوریۂ ایران کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں انجام دینے کی غرض سے کل ہفتے کے روز جنوبی ایران کے شہر بندر عباس میں لنگر انداز ہوگیا۔ ایڈمیرل " شہرام ایرانی" کے بقول پاکستانی بحری بیڑا ، چار دنوں تک بندر عباس میں لنگر انداز رہے گا اور مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے علاوہ اس کے کمانڈرز ایران کے فوجی حکام سے، فوجی اور سمندری تعاون کے بارے میں مذاکرات کریں گے ۔ پاکستانی بحری بیڑے میں میزائل لانچر جنگي بحری جہاز، لاجسٹک جنگي بحری جہاز اور جدید آبدوز شامل ہیں ۔

Read 1825 times