اسلامی جمہوریۂ ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے تہران میں سعودی عرب کے نئے سفیر نے اس ملک کے بادشاہ کی کوششوں کی خبر دی ہے ۔
مھر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے نئے سفیر غرمان الشہری نے تہران میں اپنا کام شروع کرنے کے موقع پر ایران کے نائب وزير خارجہ حسین امیر عبداللھیان کے ساتھ ملاقات ميں اسلامی جمہوریۂ ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ کے لئے سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبد العزیز کے مثبت نقطۂ نگاہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا عالم اسلام میں دونوں ملکوں کی اہمیت کے پیش نظر اعلی سطح پر دونوں ملکوں کے تعلقات کا جائزہ لینا چاہئے ۔ عبدالرحمان غرمان الشہری نے کہا کہ علاقے اور عالم اسلام کے حساس حالات کے پیش نظر ، ایران اور سعودی عرب کے حکام کے درمیان حکمت و درایت ، ہم آہنگي اور مشترکہ تعاون کا ہونا ایک ضرورت ہے ۔ اس ملاقات میں حسین امیر عبد اللھیان نے نے بھی عالم اسلام اور عرب کے مقابلے میں اسلامی جمہوریۂ ایران کی خارجہ پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملکوں اور عرب اور اسلامی حکومتوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنا اسلامی جمہوریۂ ایران کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے لئے ایک خاص اہمیت کا قائل ہے اور تمام شعبوں ميں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مظبوط بنانے کا خواہاں ہے ۔