صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیت لاحیا کے علاقےکو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کا یہ حملہ بدھ کے روز تحریک حماس اور فتح کے درمیان معاہدے پر دستخط کے تھوڑے ہی دیر بعد کیاگیا۔ واضح رہے کہ فلسطین میں تحریک حماس اور تحریک فتح کے رہنماؤں نے پانچ ہفتوں کے اندر باصلاحیت افراد پر مشتمل ایک حکومت تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ فلسطین میں غزہ پٹی کے علاقے میں میں الفتح اور حماس کے رہنماؤں کے اجلاس میں فلسطین معاہدے کے نفاذ کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔فلسطین کے منتخب وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں تحریک فتح اور حماس کے وفود کی موجودگی میں بدھ کوایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ فلسطینی گروہوں کے درمیان سات سال سے جاری اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔