تکفیریوں کے نظریات اسلام دشمن نظریات سے زیادہ خطرناک

Rate this item
(0 votes)

تکفیریوں کے نظریات اسلام دشمن نظریات سے زیادہ خطرناکمصر کی جامعۃ الازھر کے سربراہ نے ایک مرتبہ پھر عرب ملکوں میں تکفیریوں کی جانب سے تشدد کی تازہ لہر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفیریوں کے نظریات اسلام کے دشمنوں کے نظریات سے زیادہ خطرناک ہیں۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخ الازھر "احمد الطیّب" نے بعض عرب اور اسلامی ملکوں میں تکفیری نظریات کے بڑھتے ہوئے رحجان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظریات گمراہ کن ہیں اور نوجوانوں کے لئے نہایت ہی خطرناک ہیں، کیونکہ اسلام کے نام میں قتل عام کیا جارہا ہے اور تشدد کو ہوا دی جارہی ہے۔ مصر کی جامعۃ الازھر کے سربراہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ مصر کی پولیس اور فوج پر حملوں کے جو فتوے تکفیریوں کی جانب سے دیئے جارہے ہیں اور تکفیری عناصر مصر کی سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں کے قتل کو جائز سمجھتے ہیں۔ شیخ الازھر "احمد الطیّب" نے مزید کہا کہ تکفیری گروہ کے نظریات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Read 1219 times