عرب ملکوں کی پارلیمان کی جانب سے اسرائیل کے اقدامات کی مذمت

Rate this item
(0 votes)

عرب ملکوں کی پارلیمان کی جانب سے اسرائیل کے اقدامات کی مذمتعرب ملکوں کي پارليمان کے سربراہ نے بيت المقدس شہر کي شناخت کو تبديل کرنے اور وہاں آبادي کا تناسب بگاڑنے کے سلسلے ميں صيہوني حکومت کے اقدامات کي مذمت کي ہے - عرب پارليمان کے سربراہ احمد بن محمد الجروان نے اردن ميں راہ قدس کے زيرعنوان منعقدہ پہلي بين الاقوامي کانفرنس کي افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بيت المقدس ميں آبادي کے تناسب کو بگاڑنے اور اس کي شناخت کو ختم کرنے پر مبني صيہوني حکومت کے ہر قسم کے اقدام کي مذمت کرتے ہيں – انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اسرائيل کے ان جارحانہ اقدامات کے مقابلے ميں فلسطينيوں کي مدد کريں اور بيت المقدس کے شہريوں کي پوري قوت کے ساتھ حمايت کريں- احمد بن محمد الجروان نے کہا کہ بيت المقدس کي پاسداري کا سمجھوتہ اس شہر کي اسلامي شناخت اور ماہيت کے تحفظ کے لئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بين الاقوامي اداروں منجملہ يونسکو اور دنيا بھر کے عيسائيوں کو چاہئے کہ وہ بيت المقدس شہر کے خلاف اسرائيل کي غاصب حکومت کے جارحانہ اقدامات کي مخالفت کا اعلان کرکے اس سلسلے ميں اپني ذمہ داريوں کو ادا کريں - راہ قدس کے زير عنوان پہلي بين الاقوامي کانفرنس مسجد الاقصي اور اسلامي ومسيحي مقدس مقامات کي ديني اہميت کو اجاگر کرنے اور ان جگہوں کو يہودي شکل دينے کے تعلق سے صيہوني حکومت کے اقدامات کوروکنے کي غرض سے اردن ميں منعقد ہوئي ہے – اس کانفرنس ميں اسي طرح اس بات کا بھي جائزہ ليا جارہا ہے کہ عرب اور اسلامي ملکوں کے ساتھ عالمي برادري کو بھي ان مسائل کے سلسلے ميں کس طرح سے متحرک بنايا جائے – يہ تين روزہ کانفرنس اردن کي پارليمنٹ کي درخواست پر منعقد ہوئي ہے –

Read 1215 times