پاکستان کے وزیر اعظم تہران پہنچ گئے

Rate this item
(0 votes)

پاکستان کے وزیر اعظم تہران پہنچ گئےپاکستان کے وزیر اعظم محمد نواز شریف دو روزہ دورے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے ہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم کے تہران پہنچنے پر نائب صدر اسحاق جہانگیری نے ان کا استقبال کیا ۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی استقبالیہ کی تقریب میں ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری ، وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور وزیر خزانہ علی طیب موجود تھے ۔ پاکستانی وزیر اعظم اسلامی جمہوریۂ ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے جائزے اور اقتصادی تعاون کی تقویت کے مقصد سے آج تہران پہنچے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں ۔ پاکستان کے وزیراعظم کے دورہ ایران کے موقع پر پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بھی تفصیلی بات کی جائے گی اور توقع ہے کہ نواز شریف اس منصوبے کے لئے ایران سے مالی معاونت اور دیگر رعایتوں پر بھی بات کریں گے۔

Read 1277 times