پاکستان کی معیشت کے اصلاحی پروگرام پر مناسب عملدر آمد

Rate this item
(0 votes)

پاکستان کی معیشت کے اصلاحی پروگرام پر مناسب عملدر آمدعالمی مالیاتی فنڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کے اصلاحی پروگرام پر مناسب عملدر آمد ہورہا ہے تاہم اس ملک میں مہنگائی میں بھی اضافے کی بابت بھی خبردار کیا ہے ۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کےمطابق انٹر نیشنل مونیٹری فنڈ ، آئی ایم ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور سرمایہ کاری میں بہتری لائے جانے اور معاشی استحکام کی تقویت کی پالیسیوں پر عملدر آمد میں مناسب پیشرفت ہوئی ہے ۔ پاکستان نے گذشتہ سال معاشی اصلاحات خاص طور پر توانائی کے شعبے میں اصلاح کے مقصد سے چھ ارب ستر کروڑ ڈالر آئی ایم ایف سے دریافت کئے تھے ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضہ پروگرام کے تحت تیسرے جائزے میں معاشی پالیسیوں پر اسٹاف کی سطح پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔پاکستان نے آئندہ مالی سال میں مالی خسارہ میں مزید کمی کیلئے ریونیو اور اخراجات کے حوالے سے مزید اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

Read 1236 times