اسرائیل کو اپنی بقاء کا خوف

Rate this item
(0 votes)

پاکستان کےمذہبی اسکالر اور تجزيہ نگار راشد احد نے کہا ہے کہ اسرائیل کوتحریک حماس اور فتح کے اتحاد سے اس لئے تشویش لاحق ہوگئی ہے کہ وہ اپنے وجود کوخطرے میں محسوس کرنے لگا ہے۔ راشد احد نے آج ریڈیو تہران کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ محمود عباس اسرائیل کی وعدہ خلافی اور حقیقت کو سمجھنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہيں کہ اسرائیل اس کا دوست نہيں بلکہ دشمن ہے اور حماس کے ساتھ مل کر ہی اسرائیل جیسے دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے۔ پاکستان کےمذہبی اسکالرراشد احد نے کہا کہ اب اسرائیل کی ماہیت سب پر واضح ہوگئی ہے اور اس ملک کوصفحہ ہستی سے مٹنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔انھوں نےکہا کہ تحریک فتح وحماس کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے اور وہ اس طریقے سے مظلوم فلسطینیوں کےمسائل ومشکلات کوحل کرسکتی ہے۔ خلیج فارس تعاون کونسل، باہمی اختلافات ختم کرنے کے لئے کوشاں خلیج فارس تعاون کونسل کے وزراء خارجہ نے سعودی عرب اور قطر کےاختلافات ختم کرانے کے لئے ہنگامی اجلاس طلب منعقد کیا۔ رپورٹ کےمطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے جنرل سیکریٹری عبداللطیف الزیانی نے اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ معاہدے کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین اپنے سفیروں کو دوبارہ دوحہ بھیجیں گے۔ الزيانی نے کہا کہ اجلاس کے شرکاء نے ریاض معاہدے پرعمل درآمد کرانے کی کوشش کی۔ خلیج فارس تعاون کونسل کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ سعودی عرب میں منعقدہ اس اجلاس کامقصد دوحہ کے ساتھ رکن ممالک کےاختلافات کا جائزہ لینا اور اس کے لئے مناسب راہ حل تلاش کرنا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین قطر پر اپنےداخلی امور میں مداخلت کرنے اور علاقے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی اختیار کرنے کا الزام لگاتے ہيں۔

Read 1506 times