امام خمینی، تاریخ کے عظیم قائد

Rate this item
(0 votes)

امام خمینی، تاریخ کے عظیم قائدمجلس شورائے اسلامی میں آشوری عیسائيوں کے نمائندے نے کہا ہےکہ امام خمینی قدس سرہ تمام اقوام عالم سے متعلق ہیں۔ یوناتن بت کلیا نے جو آشوری عیسائيوں کی عالمی یونین کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں ارنا سے گفتگو میں کہا کہ امام خمینی نے ظالم شاہی حکومت کے دوران جب شدید گھٹن کا ماحول تھا اور ہر طرح کی آزادی سلب ہوچکی تھی آزادی کا نعرہ بلند کیا۔ بت کلیا نے کہا کہ بانی انقلاب اسلامی کی تحریک کا فلسفہ سامراج اور مشرق و مغرب کی بڑی طاقتوں کی غلامی سے انسانوں کی آزادی تھی۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے تاریخ کے ایک عظیم انقلاب کی قیادت کی۔ بت کلیا نے کہا کہ بڑے بڑے دانشور امام خمینی کی حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کس طرح سے ایک مذہبی رہنما نے عوام کے دلوں کو مسخر کرکے ایسی حکومت کا تختہ الٹ دیا جسے سوپر طاقتوں کی حمایت حاصل تھی۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی کے ا فکار و نظریات کا مطالعہ ایک ناگزیر ضرورت ہے نیز آپ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے جوانوں کو آگاہ کیاجانا بھی نہایت ضروری ہے۔

Read 1372 times