اسلامی انقلاب کی کامیابی امام خمینی کی ہوشیاری کا نتیجہ

Rate this item
(0 votes)

اسلامی انقلاب کی کامیابی امام خمینی کی ہوشیاری کا نتیجہتہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی امام خمینی قدس سرہ کی ہوشیاری کا نتیجہ تھی۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے حضرت امام خمینی کی ہوشیاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عوام کی صحیح ہدایت کرکے شاہی حکومت کو جو امریکہ کی پٹھو تھی سرنگوں کردیا۔ خطیب جمعہ تہران نے انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کو آگے بڑھانے میں رہبرانقلاب اسلامی کی مدبرانہ، دلیرانہ اور آگاہانہ رہبری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ توفیق الھی ہے کہ امام خمینی کے بعد آپ اس انقلاب کے پرچمدار بنے ہیں۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے ظالم شاہی حکومت کے زمانے میں پندرہ خرداد کے قیام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران نے اس دن واضح کردیا تھا کہ وہ ولی فقیہ کی تابع اور اسی کی فرمانبردار ہے۔ انہوں نے ایران اور پانچ جمع ایک کے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں ملت ایران کی سربلندی جو اسے اسلام نے عطا کی ہے اور حقوق کی حفاظت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی کے بقول مغرب سے کسی طرح کی امیدیں وابستہ نہيں ہونی چاہیں اور اقتصادی مسائل کو حل کرنے کے لئے داخلی توانائیوں سے استفادہ کیا جائے اور ترقی کا سفر جاری رکھنے کے لئے جوان سائنس دانوں سے کام لیا جائے۔ انہوں نے عراق کے شہر سامرا پر تکفیری گروہ داعش کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ملت عراق کو نقصان پہنچانے کے درپئے ہے لہذا ملت عراق اور حکومت کو ہوشیار رہنا چاہیے۔ آيت اللہ موحدی کرمانی نے شام میں صدارتی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام کے عوام نے صدارتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے سب پر واضح کردیا کہ وہ سازشوں، دہشتگردوں اور ان کے جرائم کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے انتخابات سے امریکہ اور اس کے اتحادی مایوس ہوگئے ہیں اور اب امریکیوں کی سمجھ میں آگيا ہے کہ وہ فریب دے کر شام پر مسلط نہیں ہوسکتے۔

Read 1477 times