غاصب صہیونی حکومت، مہلک ہتھیاروں کا اعتراف

Rate this item
(0 votes)

غاصب صہیونی حکومت، مہلک ہتھیاروں کا اعترافصہیونی حکومت نے ، اپنے مہلک ہتھیاروں کے بجٹ میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پہلی بار ان ہتھیاروں کے رکھنے کا اعتراف کیا ہے ۔ فلسطینی اخبار " القدس العربی " کی رپورٹ کےمطابق اسرائيلی حکام نے اپنے آئندہ سال کے فوجی بجٹ میں 13 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں اضافے کا کچھ حصہ ، مخصوص فوجی سازو سامان یا مہلک ہتھیاروں سے مختص ہوگا ۔ اسرائیل کےایٹمی مسائل کے ماہر پروفیسر " افنیر کوھین " نے بھی کہا ہے کہ اسرائیل کے مجموعی بجٹ کی نسبت، مہلک ہتھیاروں کے بجٹ میں اضافہ ، امریکہ اور برطانیہ کے ایٹمی بجٹ سسٹم سے کہیں زیادہ ہے ۔ اسرائيلی ریڈیو نے بھی اس مسئلے کا ، جو عام طور پر خفیہ رکھا جاتا ہے ، انکشاف کرتے ہوئے فوج اور اسرائیل کی وزارت خزانہ کے درمیان شدید اختلاف کی خبر دی ہے ۔ صہیونی حکومت ہمیشہ سے این پی ٹی معاہدے میں شمولیت کا انکار کرتی آرہی ہے اور اپنی ایٹمی سرگرمیاں خفیہ رکھتی ہے ۔

Read 1219 times