سری لنکا کی پولیس نے مذہبی اختلافات پر منتج ہونے والے اجتماعات اور سیمیناروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی پولیس کے ترجمان آجیت روہانا نے کہا ہے کہ اب کے بعد آئین کے مطابق آزادی اظہار کی پابندی کے لۓ ایسے اجتماعات اور سیمیناروں کی اجازت نہیں دی جائے گي جو فرقہ ورانہ اختلافات کا باعث بنتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران انتہا پسند بڈھسٹوں نے سری لنکا کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں پر حملے کر کے ان میں سے دسیوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جبکہ متعدد مسلمانوں کو زخمی بھی کردیا ہے۔ ان انتہا پسند بڈھسٹوں نے مسلمانوں کے بہت سے رہائشی مکانات ، دوکانوں اور مذہبی مقامات کو نذر آتش بھی کردیا ہے۔ سری لنکا کے اخبارات و جرائد نے تشدد کے ان واقعات کی روک تھام کے سلسلے میں پولیس کی کاکردگی کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔