یمن میں جھڑپوں کے نتیجے میں 117 افراد ہلاک

Rate this item
(0 votes)

یمن میں جھڑپوں کے نتیجے میں 117 افراد ہلاکیمن کے صوبے عمران میں ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 117 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے عمران میں الحوثی گروہ اور مسلح قبائل و فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سے زیادہ افراد 117 ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ یمن کے صوبے عمران کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ الحوثی گروہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں یمن کے 47 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ مقامی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا کے شمال میں پچاس کیلو میٹر کے فاصلے پر ہونے والی جھڑپوں میں سے زیادہ الحوثی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب یمن کی فضائیہ نے عمران شہر کے اطراف میں الحوثی گروہ کے خلاف کارروائی کا پلان تیار کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ الحوثی گروہ کے افراد نے 2012 میں اس ملک کے ڈکٹیٹر علی عبداللہ صالح کی برطرف میں اہم کردار کیا تھا۔ الحوثی گروہ ملک میں سیاسی، اقتصادی اور مذہبی امتیازی سلوک کے خاتمے اور شیعوں کے حقوق کی بحالی کے لئے جدوجہد کررہا ہے۔

Read 1263 times