پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے غزہ پر غاصب صہیونی حکومت کے حملوں اور فلسطینیوں کو خاک و خون میں غلطاں کیئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے فلسطین کی سرزمین میں صہیونی حکومت کی جارحیت اور فلسطینیوں کے قتل عام کو رکوانے کے لئے عالمی اداروں خاص طور سے اقوام متحدہ کے فوری اقدام کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر فلسطین کے عوام کے حقوق کے دفاع اور بیت المقدس کے دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے اسلام آباد حکومت کے عزم و ارادے اور وعدے پر تاکید کی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے عوام کے دکھ درد اور غم میں برابر کا شریک ہے اور ہر مشکل گھڑی میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔