ایران، اغیار کا تسلط قبول نہیں کرے گا: آیت اللہ احمد خاتمی

Rate this item
(0 votes)
ایران، اغیار کا تسلط قبول نہیں کرے گا: آیت اللہ احمد خاتمی

 تھران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ جب تک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی حکومت دشمنی اور کانگریس کی طرف سے مخاصمانہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے، امریکہ کے ساتھ تعلقات و رابطے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔  آیت اللہ سید احمد خاتمی نے تھران کی نماز جمعہ کے خطبوں میں ایران کی وزارت خارجہ کے اعلی حکام اور دوسرے ملکوں میں متعین ایران کے سفیروں سے رہبر انقلاب اسلامی کے اہم خطاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور امریکہ مذاکرات کے درپے نہیں ہے بلکہ وہ تسلط چاہتا ہے۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ، ایران کی تذلیل کرنا چاہتا ہے، وضاحت کی کہ امریکہ کو یہ جان لینا چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام و عوام، کسی بھی قیمت پر اغیار کے تسلط کو قبول نہیں کریں گے۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے حالیہ جوہری مذاکرات میں امریکی توقعات اور پابندیوں میں اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ناقابل اعتماد اور بہانے کے درپے رہا ہے اور وہ مشکل کو حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ خطیب نماز جمعہ تھران آیت اللہ سید احمد خاتمی نے عراق کی نئی کابینہ کی تشکیل، اتحاد و وحدت و یکجہتی کے تحفظ اور دہشتگردی کے خلاف مہم کو عراق کے تین اہم موضوعات میں سے قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ عراق کی نئی کابینہ جلد از جلد تشکیل پاجائے گی تاکہ نئی حکومت عراق کے عوام کی مشکلات پر توجہ دے سکے۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے آخر میں تاکید کی کہ ایران کی حکومت و عوام، عراق کے عوام کے انتخاب اور رائے کا احترام کرتے ہیں  

 

 

 

Read 1670 times