غزہ میں مستقل جنگ بندی کے سمجھوتے کے مقصد سے فلسطینی اور اسرائیلی وفود کے درمیان مذاکرات کا از سرنو آغاز ہوگیا ہے۔ رویٹرز کی رپورٹ کےمطابق غزہ میں عبوری جنگ بندی کی مہلت ختم ہونے سے قبل مستقل جنگ بندی کے سمجھوتے کے مقصد سے فلسطینی اور اسرائیلی وفود کے درمیان مذاکرات کا ازسرنو آغاز ہوگیا ہے۔ مذاکرات کا یہ دور مصر کی ثالثی میں انجام پارہا ہے۔ اسرائیلی و فلسطینی وفود اپنے حکام سے اعلی سطح صلاح مشوروں کے بعد مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔ مصر کے حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی پانچ روزہ مہلت کے خاتمے میں دو دن باقی ہیں اور ان کی یہ کوشش ہوگی کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قابل قبول دستاویز پر اتفاق رائے حاصل ہوجائے۔