دنیا کا معروف عیسائی مورخ اور محقق ’’جارج سمعانی جردق‘‘(George Sama'ani Jrdaq) جسے امام علی کا عاشق کہا جاتا تھا دنیا سے چل بسا ہے۔
المیادین ٹی وی چینل نے اس شخصیت کے بارے میں بتایا: جرج جردق نے اپنی زندگی کے چالیس سال کائنات کی عظیم ترین شخصیت مولی الموحدین امام المتقین حضرت علی علیہ السلام کے بارے میں تحقیق اور مطالعے میں صرف کئے۔
لبنان کے رہنے والے عیسائی محقق نے چالیس سال امام علی علیہ السلام کے بارے میں تحقیقات انجام دینے کے بعد ’’ علی اور حقوق بشر‘‘ ، ’’علی اور عربی قوم پرستی‘‘، ’’علی اور انسانی عدالت کی آواز‘‘، ’’علی اور فرانس کا انقلاب‘‘، اور’’ علی اور سقراط‘‘ کے عناوین سے کتابیں لکھیں۔
انہوں نے اپنی ایک کتاب میں امام علی علیہ السلام کے بارے میں لکھنے کے حوالے سے یوں بیان کیا ہے:’’ مصر اور خلیج فارس کے ممالک کے لوگوں نے مجھے تجویز دی کہ میں عمر اور دوسروں کے بارے میں کچھ لکھوں لیکن میں نے قبول نہیں کیا۔ نہ اس لیے کہ میں یہ کہنا چاہوں کہ عمر اور دوسرے افراد برے ہیں، بلکہ میں نے علی علیہ السلام کے بعد کسی اور کو اس قابل نہیں سمجھا کہ اس کے بارے میں کچھ لکھوں اس لیے میں نے یہ عہد کر لیا کہ حضرت علی کے علاوہ کسی کے بارے میں کچھ نہ لکھوں‘‘۔