آیت اللہ سیستانی کی مختلف جماعتوں سمیت تمام عراقیوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر تاکید

Rate this item
(0 votes)
آیت اللہ سیستانی کی مختلف جماعتوں سمیت تمام عراقیوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر تاکید

عراق کے نامور مرجع تقلید آیۃ اللہ سیستانی نے عراق کی مختلف جماعتوں سمیت تمام عراقیوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عراق کے پارلیمانی اسپیکر سلیم الجبوری نے اتوار کے روز مقدس شہر نجف اشرف میں عراق کے نامور مرجع تقلید آیۃ اللہ سیستانی سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ آیۃ اللہ سیستانی نے عراق کی مختلف جماعتوں سمیت تمام عراقیوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکومت بغداد کی جانب سے مختلف اداروں میں کرپشن کے خلاف مہم کی ضرورت پر بھی تاکید کی ہے۔ عراق کے پارلیمانی اسپیکر سلیم الجبوری نے کہا کہ مرجع تقلید آیۃ اللہ سیستانی نے عراق میں کرپشن کے وجود کو پورے ملک کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔اس سے قبل گذشتہ ہفتے عراق کے صدر فواد معصوم نے بھی مقدس شہر نجف اشرف میں نامور مرجع تقلید آیۃ اللہ سیستانی سے ملاقات کی تھی۔
 

 

 

Read 1870 times