ایک دوسرے کو کافر کہنے سے پرھیز کیا جائے: یمن کے اهل سنت مفتی

Rate this item
(0 votes)
ایک دوسرے کو کافر کہنے سے پرھیز کیا جائے: یمن کے اهل سنت مفتی

یمن میں موجود شافعی مسلک کے معروف عالم دین اور مفتی اعظم شیخ سھل ابراہیم نے انتہا پسندی اور تکفیری تحریک کے سلسلہ سے قم میں کانفرنس کو خطاب کیا۔
انہوں نے کہا:قرآنی آیات نے مسلمانوں کو دیگر ادیان و مذاہب کے ساتھ امن و سکون سے زندگی گزارنے کی دعوت دی ہے۔لہٰذا مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ آپس میں اتحاد،یکجہتی اور بھائی چارہ کی فضا قائم کریں اور ایک دوسرے کی طرف کفر کی نسبت دینے سے پرھیز کریں۔
انہوں نے بعض اسلامی ممالک کے ذریعہ تکفیری فتنہ کی ہونے والی امداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:ان ممالک کی ثروت خود انہیں کی عوام پر خرچ ہونی چاہئے نہ یہ کہ اپنے ملک کی ثروت سے تکفیریت کے لئے امداد فراھم کریں۔
شیخ سہل نے کہا:اسلامی ممالک میں اختلاف اور تفرقہ پھیلانے والے چینلوں پر پابندی لگنے کی ضرورت ہے ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ عوام کو تکفیریوں کے جرائم سے آگاہ کیا جائے۔

 

 

Read 1437 times