شمالی رام اللہ میں فلسطینیوں کے مظاہرے پر صہیونی حکومت کے فوجیوں کے وحشیانہ حملے میں کئي فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئی جب فلسطینی نمازیوں نے صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی قومی حکومت میں وزیر کے مشیر زیاد ابو عین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مظاہرہ کیا۔ صہیونی حکومت کے فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے فائر کیئے اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا، اور فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ طریقے سے حملہ کیا، اس دوران کئي فلسطینی شدید زخمی ہوگئے اور صہیونی حکومت کے فوجیوں نے اس موقع پر درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کر کے ورانہ جیل بھیج دیا۔ تحریک فتح کے ترجمان احمد عساف نے صہیونی حکومت کے فوجیوں کے اس وحشیانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔