رہبر معظم سے ونزوئلا کے صدر میڈورا نے ملاقات کی

Rate this item
(0 votes)
رہبر معظم سے ونزوئلا کے صدر میڈورا نے ملاقات کی

۲۰۱۵/۰۱/۱۰ - رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ونزوئلا کے صدر جناب نیکلس میڈورا کے ساتھ ملاقات میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف ونزوئلا کے اقدامات اور مؤقف کی تعریف و تجلیل کی اورلاطینی امریکی علاقہ میں ونزوئلا کے دلیرانہ اور مؤثر اسٹراٹیک مؤقف کو سامراجی طاقتوں کی ونزوئلا کے خلاف عداوت اور دشمنی کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کا ونزوئلا کے ساتھ تمام شعبوں میں ہمہ گیر تعاون کو فروغ دینے کا پختہ عزم اور قطعی ارادہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ونزوئلا کے آنجہانی سابق صدر ہوگوشاویز کو ایران کے بہترین اور اچھے دوست کے عنوان سے یاد کیا اور دونوں ممالک کے قریبی روابط کی طرف اشارہ کیا اور جناب میڈورا کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ نے بھی اپنے دور میں اس تعاون کو اچھی طرح جاری رکھا اور دشمنوں کی طرف سے مسلط کردہ سازشوں اور مشکلات پر آپ  شجاعت اور دلیری کے ساتھ غالب آگئے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک مختصر عرصہ میں تیل کی قیمتوں میں عجیب کمی کو ایک سیاسی اور غیر اقتصادی حرکت قراردیتے ہوئے فرمایا: ہمارے مشترک دشمن تیل کو ہمارے خلاف سیاسی حربہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور یقینی طور پر تیل کی قیمت میں نمایاں کمی میں ان کا اہم کردار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تیل کی قیمت میں کمی کے سلسلے میں ہمآہنگ مقابلہ کے لئے ونزوئلا اور ایران کے صدور کے درمیان باہمی تعاون کی تائید کرتے ہوئے فرمایا: البتہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون صرف تیل کے شعبہ تک محدود نہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کی موجودہ سطح توقع سے کم ہے لہذا اس میں مزید اضافہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر ونزوئلا کے دلیرانہ اقدامات ، شجاعانہ مؤقف اور پائداری کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: لاطینی امریکی ممالک درحقیقت ونزوئلا کی عمیق اسٹراٹیجک ہیں اور ونزوئلا کے مقاصد علاقائی قوموں کی بیداری کا باعث بنے  اور امریکہ کی ونزوئلا کی حکومت اور قوم کے ساتھ دشمنی اور عداوت کی اصلی وجہ بھی یہی مسئلہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسی سلسلے میں غزہ کی 51 روزہ جنک میں ونزوئلا کی حکومت کے بہت اچھے مؤقف  اور اسی طرح اس ملاقات میں ونزوئلا کے صدر کی گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسرائیل کی غاصب حکومت دنیا میں بالخصوص ہمارے علاقہ کی قوموں کے درمیان مکمل طور پر ایک منفور حکومت بن چکی ہے اور اس غاصب صہیونی حکومت کے خلاف آپ کے دلیرانہ اور شجاعانہ مؤقف کی بدولت علاقہ کی بہت سی قومیں آپ کی دوست بن جائیں گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ونزوئلا کی حکومت کی کامیابی کی تمنا کی اور جناب میڈورا کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ جوان اور پختہ عز م و ارادہ کے مالک ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کا عزم بھی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر استوار ہےجس کا کئی برسوں سے دونوں ممالک کے درمیان آغاز اور استمرار جاری ہے اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

اس ملاقات میں صدر حسن روحانی بھی موجود تھےونزوئلا کے صدر جناب نیکلس میڈورا نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ونزوئلا کے آنجہانی صدر ہوگوشاویز ہمیشہ اپنے خطاب میں جناب عالی کی ہدایات کو یاد کرتے تھے  اور وہ ایران اور ایرانی قوم کے لئے خاص مقام و منزلت کے قائل تھے اور ہم بھی انھیں کی طرح ایران کو اپنا گھر سمجھتے ہیں۔

جناب میڈورا نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو بہت ہی گرانقدر سرمایہ قراردیتے ہوئے کہا: ہمیں دونوں ممالک کی اندرونی ظرفیتوں اور توانائیوں سےاستفادہ کرتے ہوئے ترقی اور توسعہ کی راہ میں مضبوط اور استوار قدم اٹھنا چاہیے۔

ونزوئلا کے صدر نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں شدید کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اوپک کے رکن ممالک کے درمیان قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور اسی طرح تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک جیسے روس  کے ساتھ اجماع پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں تاکہ ہم باہمی تعاون کے ذریعہ تیل کی قیمتوں کو کسی قابل قبول مرحلے تک واپس لوٹا سکیں ۔

جناب میڈورا نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصہ میں مسئلہ فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: فلسطین عالم بشریت کا ایک مقصد ہے اور ونزوئلا کی حکومت اور قوم اپنے آپ کو فلسطینی مقصد کا مدیون اور مقروض سمجھتے ہیں اور ہمیں اطیمنان ہے کہ فلسطین ایک دن آزاد ہوجائے گا۔

ونزوئلا کے صدر نے کہا : مسئلہ فلسطین سامراجی پالیسیوں اور امریکہ کی تباہ کن سازشوں کی بھینٹ چڑھ گیا ہے اور امریکہ اپنے تسلط پسند اور انسانیت کے خلاف چہرے کوہزار معتبر چہروں کے پیچھے چھپانے اور پنہاں کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔

غاصب صہیونی حکومت کے خلاف ونزوئلا کے دلیرانہ مؤقف کی تعریف/تیل کی قیمتوں میں عجیب کمی ایک سیاسی اور غیر اقتصادی حرکت ہے/میڈورا: تیل کی قیمتوں میں کمی کو روکنے کے لئے اجماع پیدا کرنے کی تلاش /مسئلہ فلسطین ، امریکی حکومت کی تباہ کن اور سامراجی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ گیا ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ( بروز سنیچر ) سہ پہر کو ونزوئلا کے صدر جناب نیکلس میڈورا کے ساتھ ملاقات میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف ونزوئلا کے اقدامات اور مؤقف کی تعریف و تجلیل کی اورلاطینی امریکی علاقہ میں ونزوئلا کے دلیرانہ اور مؤثر اسٹراٹیک مؤقف کو سامراجی طاقتوں کی ونزوئلا کے خلاف عداوت اور دشمنی کا باعث قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کا ونزوئلا کے ساتھ تمام شعبوں میں ہمہ گیر تعاون کو فروغ دینے کا پختہ عزم اور قطعی ارادہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ونزوئلا کے آنجہانی سابق صدر ہوگوشاویز کو ایران کے بہترین اور اچھے دوست کے عنوان سے یاد کیا اور دونوں ممالک کے قریبی روابط کی طرف اشارہ کیا اور جناب میڈورا کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ نے بھی اپنے دور میں اس تعاون کو اچھی طرح جاری رکھا اور دشمنوں کی طرف سے مسلط کردہ سازشوں اور مشکلات پر آپ  شجاعت اور دلیری کے ساتھ غالب آگئے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک مختصر عرصہ میں تیل کی قیمتوں میں عجیب کمی کو ایک سیاسی اور غیر اقتصادی حرکت قراردیتے ہوئے فرمایا: ہمارے مشترک دشمن تیل کو ہمارے خلاف سیاسی حربہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور یقینی طور پر تیل کی قیمت میں نمایاں کمی میں ان کا اہم کردار ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تیل کی قیمت میں کمی کے سلسلے میں ہمآہنگ مقابلہ کے لئے ونزوئلا اور ایران کے صدور کے درمیان باہمی تعاون کی تائید کرتے ہوئے فرمایا: البتہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون صرف تیل کے شعبہ تک محدود نہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت کی موجودہ سطح توقع سے کم ہے لہذا اس میں مزید اضافہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر ونزوئلا کے دلیرانہ اقدامات ، شجاعانہ مؤقف اور پائداری کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: لاطینی امریکی ممالک درحقیقت ونزوئلا کی عمیق اسٹراٹیجک ہیں اور ونزوئلا کے مقاصد علاقائی قوموں کی بیداری کا باعث بنے  اور امریکہ کی ونزوئلا کی حکومت اور قوم کے ساتھ دشمنی اور عداوت کی اصلی وجہ بھی یہی مسئلہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسی سلسلے میں غزہ کی 51 روزہ جنک میں ونزوئلا کی حکومت کے بہت اچھے مؤقف  اور اسی طرح اس ملاقات میں ونزوئلا کے صدر کی گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اسرائیل کی غاصب حکومت دنیا میں بالخصوص ہمارے علاقہ کی قوموں کے درمیان مکمل طور پر ایک منفور حکومت بن چکی ہے اور اس غاصب صہیونی حکومت کے خلاف آپ کے دلیرانہ اور شجاعانہ مؤقف کی بدولت علاقہ کی بہت سی قومیں آپ کی دوست بن جائیں گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ونزوئلا کی حکومت کی کامیابی کی تمنا کی اور جناب میڈورا کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: آپ جوان اور پختہ عز م و ارادہ کے مالک ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کا عزم بھی باہمی تعاون کو فروغ دینے پر استوار ہےجس کا کئی برسوں سے دونوں ممالک کے درمیان آغاز اور استمرار جاری ہے اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

اس ملاقات میں صدر حسن روحانی بھی موجود تھےونزوئلا کے صدر جناب نیکلس میڈورا نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور امداد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ونزوئلا کے آنجہانی صدر ہوگوشاویز ہمیشہ اپنے خطاب میں جناب عالی کی ہدایات کو یاد کرتے تھے  اور وہ ایران اور ایرانی قوم کے لئے خاص مقام و منزلت کے قائل تھے اور ہم بھی انھیں کی طرح ایران کو اپنا گھر سمجھتے ہیں۔

جناب میڈورا نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو بہت ہی گرانقدر سرمایہ قراردیتے ہوئے کہا: ہمیں دونوں ممالک کی اندرونی ظرفیتوں اور توانائیوں سےاستفادہ کرتے ہوئے ترقی اور توسعہ کی راہ میں مضبوط اور استوار قدم اٹھنا چاہیے۔

ونزوئلا کے صدر نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں شدید کمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اوپک کے رکن ممالک کے درمیان قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور اسی طرح تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک جیسے روس  کے ساتھ اجماع پیدا کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں تاکہ ہم باہمی تعاون کے ذریعہ تیل کی قیمتوں کو کسی قابل قبول مرحلے تک واپس لوٹا سکیں ۔

جناب میڈورا نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصہ میں مسئلہ فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: فلسطین عالم بشریت کا ایک مقصد ہے اور ونزوئلا کی حکومت اور قوم اپنے آپ کو فلسطینی مقصد کا مدیون اور مقروض سمجھتے ہیں اور ہمیں اطیمنان ہے کہ فلسطین ایک دن آزاد ہوجائے گا۔

ونزوئلا کے صدر نے کہا : مسئلہ فلسطین سامراجی پالیسیوں اور امریکہ کی تباہ کن سازشوں کی بھینٹ چڑھ گیا ہے اور امریکہ اپنے تسلط پسند اور انسانیت کے خلاف چہرے کوہزار معتبر چہروں کے پیچھے چھپانے اور پنہاں کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔

Read 1579 times