شیخ عفیف النابلسی: امام خمینی (رہ) نے اسلام کے اندر نئی روح پھونکی

Rate this item
(0 votes)
شیخ عفیف النابلسی: امام خمینی (رہ) نے اسلام کے اندر نئی روح پھونکی

لبنان کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عفیف النابلسی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی(رہ) کے بارے میں کہا: امام خمینی (رہ) ایک نیک آدمی اور دنیا والوں پر اللہ کی حجت تھے انہوں نے اسلام کے اندر نئی روح پھونکی۔
لبنان کے شیعوں کی مجلس اعلی کے رکن نے اس بات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہ امام راحل نے مسلمانوں کو معنوی زندگی دی کہا: انہوں نے دشمنوں کا مقابلہ کیا اور پوری دنیا کی طرف سے پڑنے والے دباو کے باوجود انہوں نے مرتد سلمان رشدی کے خلاف تاریخی فتویٰ دیا۔

شیخ عفیف النابلسی نے واضح کیا: ہم نے امام کے افکار کے بارے میں متعدد مقالات تحریر کئے ہیں اور ہم اسی طرح رہبر انقلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے تئیں وفادار ہیں اور ان کے راستے پر پابند رہیں گے۔
حزب اللہ لبنان کے سابق رکن نے اسلامی مزاحمت کی غاصب اسرائیل پر کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ۳۳ روزہ جنگ کے دوران میں نے رہبر انقلاب کو ایک خط لکھا اور اس میں ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اگر ایران کی مدد اور مراجع کرام اور نیک بندوں کی دعائیں نہ ہوتیں تو ہم ہرگز اس جنگ میں کامیابی حاصل نہ کر پاتے۔

واضح رہے کہ شیخ عفیف النابلسی لبنان کے بزرگ عالم دین اور "المجلس الإسلامي الشيعي الأعلى"  کے رکن ہیں۔ انہوں نے شہید شیخ راغب حرب کے ساتھ مل کر علمائے جبل عامل تنظیم کا قیام عمل میں لایا اور جنوبی لبنان میں اسلامی مزاحمت کی حمایت میں کافی رول ادا کیا۔ شیخ النابلسی شہید سید عباس موسوی کے دور میں حزب اللہ لبنان کے رکن تھے اور ان کے بعد انہوں نے تدریس اور تالیف کا راستہ اختیار کر لیا۔

 

 

Read 1327 times