رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کے 49 ویں اجلاس کے نام پیغام میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: فکر و سوچ کے ذریعہ علم و دانش اور ان دونوں کو تقوی اور پرہیزگاری کے ساتھ حاصل کیجئے؛ کیونکہ اس صورت میں ملک کے لئےآپ جوانوں کی ثروت کے ذخيرہ کے برابر کوئی ذخیرہ نہیں ہوگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کو یورپ میں طلبا کے امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین جواد اژہ ای نے آرمینیا کے دارالحکومت ایروان کی کبود مسجد میں پیش کیا، پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عزیز جوانو!
آپ کا دوسرے ممالک کے علمی مراکز اور یونیورسٹیوں میں حضور ایک غنیمت موقع ہےآپ کوعالمی واقعات اور حوادث پر حکیمانہ اور گہری نظر ڈالنے کا موقع ملا ہے نیزایران کو مستقبل کے سائنسدانوں اور علم کائنات کے ماہرین سے بہرہ مند ہونے کا موقع ملےگا اس موقع کی قدر و قیمت کو مدنظر رکھیں۔
دلبستگی کا نقصان بھی اتنا ہی ہے جتنا بے خبری اور جہالت کا نقصان ہے۔ آج آپ اس بارے میں غور و فکر کریں کہ کیوں مغربی ممالک اسلام کو خوفناک بنا کر پیش کرنے کی پالیسیوں پر گامزن ہیں؟ اور ایرانی طرز کے سیاسی اسلام کا کونسا طاقتور عنصر ہے جس کی وجہ سے عالمی سامراجی اور تسلط پسند طاقتیں پوری قدرت کے ساتھ اس کا مقابلہ کرنے کے لئے کمربستہ ہوگئی ہیں؟
فکرو سوچ کے ذریعہ علم و دانش اور ان دونوں کو تقوی اور پرہیزگاری کے ساتھ حاصل کیجئے؛ کیونکہ اس صورت میں ملک کے لئےآپ جوانوں کی ثروت کے ذخيرہ کے برابر کوئی ذخیرہ نہیں ہوگا۔
اللہ تعالی آپ کا ناصر و مددگار ہے۔
سید علی خامنہ ای
3/بہمن / 1393
۲۰۱۵/۰۱/۲۳