ایران: مصنوعی سیارہ فجر، زمین کے مدار میں داخل

Rate this item
(0 votes)
ایران: مصنوعی سیارہ فجر، زمین کے مدار میں داخل

اسلامی جموریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 36 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے- اطلاعات کے مطابق جشن انقلاب کی دس روزہ تقریبات" عشرہ فجر" کے دوسرے دن اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے فجر نامی مصنوعی سیّارے کو خلا میں بھیجے جانے کا اعلان کیا ہے- وزارت دفاع کے مطابق پیر کے روز خلا میں بھیجا جانے والا سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں داخل ہوگیا ہے- ایران کا فجر نامی سّیارہ، امید، رصد اور نوید کے بعد چوتھا  سیاّرہ ہے جو زمین کے مدار میں داخل ہوا ہے- یہ سیارہ بھی ایران کی الیکٹرانک صنعتوں کی کمپنی اور ایران کی وزارت دفاع کی فضائی صنعتوں کے ماہرین نے تیار کیا ہے جس سے مقامی زمینی اسٹیشنوں کی مدد سے،  فضائی کاروائیوں کی نگرانی و کنٹرول میں استفادہ کیا جائےگا- فجر سیاّرے کے زمین کے مدار میں داخل ہونے کی کامیابی کے بعد، ایران کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی ماہرین، فضائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اور اہم مرحلہ، طے کررہے ہیں جس کے نتائج سے عوام کو مستقبل میں باخبر کیا جائے گا- فجر نامی اس سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار ميں بھیجے جانے کے بعد صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی قوم کو مبارکباد پیش کی ہے- ملت ایران کے نام اپنے اس تہنیتی پیغام میں صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ فضائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایرانی دانشور اور ماہرین کی کامیابی کو ایک نئے مرحلے سے تعبیر کیا ہے-

 

 

Read 1368 times