ایران نے جنیوا معاہدے کی پابندی کی ہے: امانو

Rate this item
(0 votes)
ایران نے جنیوا معاہدے کی پابندی کی ہے: امانو

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ ایران بدستور جنیوا معاہدے کی پابندی کر رہا ہے-

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران مشترکہ اقدام پروگرام کے تحت اپنے وعدوں کی پابندی کر رہا ہے- اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے نطنز اور فردو میں قائم یورینیم افزودہ کرنے کی ایٹمی تنصیبات اور اراک میں زیرتعمیر بھاری پانی کے پلانٹ میں معمول سے زیادہ سرگرمیاں انجام نہیں دی ہیں- واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ایک وفد نے یوکیا امانو کے نائب واریو رانتا کی سربراہی میں ایران کا دورہ کیا تھا-

 

 

Read 1275 times