پاکستان کے الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی شرکت کے لئے ان کے اثاثوں کے گوشواروں کے اعلان کو ضروری قرار دے دیا-
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیر کے روز ایک بیان جاری کرکے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اثاثوں کی مکمل تفصیلات پیش کریں- بیان کے مطابق جو سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے اثاثوں کا تفصیل کے ساتھ اعلان نہیں کریں گی انھیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی- اس بیان کے مطابق پاکستان الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے لئے اثاثوں کی تفصیلات پیش کرنے کے لئے مقررہ وقت کا بھی اعلان کر دیا- الیکشن کمیشن نے کھل کر اعلان کیا کہ سیاسی جماعتیں اپنے اثاثوں کی تفصیلات، اپنے نمائندوں کے ذریعے الیکش کمیشن میں حاضر ہو کر پیش کریں- جن افراد کے اثاثوں کے گوشوارے، فیکس یا پوسٹ وغیرہ کے ذریعے بھیجے جائیں گے وہ قابل قبول نہیں ہوں گے- پاکستان الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق جو سیاسی جماعتیں یا افراد اپنے اثاثے پیش نہیں کریں گے انھیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی- اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت تین سو سات رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں فعال ہیں-