رہبر انقلاب اسلامی: امریکی صیہونی اور تکفیری طاقتیں انقلاب اسلامی کے مد مقابل ایک بڑا محاذ

Rate this item
(0 votes)
رہبر انقلاب اسلامی: امریکی صیہونی اور تکفیری طاقتیں انقلاب اسلامی کے مد مقابل ایک بڑا محاذ

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب اسلامی کے تناور درخت کو اکھاڑ کر پھینکنے کے سلسلے میں دشمنوں کی معاندانہ کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دشمنان اسلام اور انقلاب کی پوری توجہ اسلامی انقلاب کے تناور درخت کو اکھاڑ کر پھینکنے پرمرکوز ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے 19 دی سن 1356 ہجری شمسی میں قم کے عوام کے تاریخی قیام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: قم کا یہ تاریخی واقعہ ناقابل فراموش واقعہ ہے یہ واقعہ کبھی پرانا ہونے والا نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی کے مقابلے میں ایک بہت بڑا محاذ ہے جس میں امریکہ ، صہیونی اور وہابی تکفیری طاقتیں شامل ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمنوں کے تمام تجزیئے اس بات پر مرکوز ہیں کہ وہ کس طرح انقلاب اسلامی کے اس تناور درخت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں ، لیکن ان کی اب تک تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں اور آئندہ بھی ان کی کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی کو پائداربنانے کے سلسلے میں ہماری بھی پوری تلاش و کوشش جاری رہنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی کی پیشرفت و ترقی اور اس کی پائداری ، دشمن کے لئے باعث حیرت اور باعث تعجب ہے اور وہ مختلف بہانوں کے ذریعہ انقلاب اسلامی کے مضبوط و مستحکم درخت کو اکھاڑ کر پھینکنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے، آٹھ سالہ دفاع مقدس، اقتصادی پابندیاں اور علاقائی ممالک کو ایران کے خلاف اکسانا اور بڑھکانا دشمن کے شوم منصوبوں کا حصہ ہے لیکن ایرانی قوم اور حکام باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ امریکی، صہیونی اور وہابی تکفیری اتحاد کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیں گے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام پر زوردیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے انقلاب اسلامی کو نئی اور تازہ روح بخشیں اور اچھے اور بہترین افراد کو منتخب کرکے پارلیمنٹ میں روانہ کریں۔

 

Read 1529 times