اہل بیت﴿ع﴾ وحدت کے استحکام کے لیے شیعہ اورسنی کے درمیان مشترکہ نقطہ ہے: مولوی نذیراحمد سلامی

Rate this item
(0 votes)
اہل بیت﴿ع﴾ وحدت کے استحکام کے لیے شیعہ اورسنی کے درمیان مشترکہ نقطہ ہے: مولوی نذیراحمد سلامی

رپورٹ کے مطابق  مجلس خبرگان رہبری میں سیستان وبلوچستان کےعوامی نمائندے مولوی نذیراحمد سلامی نے حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اس صوبے کے لوگوں کو ہدیہ تبریک پیش کرتےہوئے کہا ہےکہ حضرت علی علیہ السلام ایمان، تقویٰ ،لوگوں کی خدمت،عدل وانصاف کا قیام اورتمام امورمیں پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہمراہی جیسی صفات کے مالک تھے۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ اہل سنت کے نزدیک حضرت علی علیہ السلام ایک خاص مقام رکھتےہیں اوراہل سنت کے علماء نے بہت زیادہ کتابیں تحریرکی ہیں۔
مولوی سلامی نے کہا ہےکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح خیبر سے ایک دن قبل فرمایا کہ کل میں یہ علم اسے دوں گا کہ اللہ تعالیٰ جس کے ہاتھوں سے عالم اسلام کوفتح کو تحفہ دے گا اور وہ شخص حضرت علی علیہ السلام کے علاوہ کوئی اورنہیں ہے۔
انہوں نےمزید کہا ہے کہ نہ فقط فقہی کتابوں بلکہ اہل سنت کے ادبی مآخذ میں بھی حضرت علی علیہ السلام کے مقام ومنزلت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
انہوں نےحضرت علی علیہ السلام کو تاریخ اسلام کا چمکتا ہوا ستارہ قراردیتےہوئے کہا ہے کہ حضرت علی علیہ السلام عالم اسلام میں عدل وانصاف کا نمونہ ہیں۔

Read 1283 times