فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی آنروا نے صیہونی حکومت کے ذریعے غزہ کے محاصرے کی مذمت کی ہے
قدس نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے غزہ کے زمینی، بحری اور فضائی محاصرے کو ناجائز، انسانیت سوز اور اجتماعی سزا قرار دیا اور کہا کہ یہ محاصرہ غزہ کے باشندوں کے لئے اقتصادی سماجی اور نفسیاتی بحران کا اصل محرک ہے - آنروا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ محاصرے کے نتیجے میں غزہ کی ابتر معاشی صورتحال کی وجہ سے اس علاقے میں حفظان صحت اور طبی شعبے کو سنگین مشکلات کا سامنا ہے