حزب اللہ لبنان نے مدینہ منورہ اور قطیف میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کی ہے اور ان کو دہشت گردوں کی جانب سے مسلمانوں کے مقدسات کی بےاحترامی اور توہین کی ایک اور نشانی قرار دیا ہے۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے اسی طرح دہشت گردوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطرناک بیماری کو سنجیدہ اور مختلف قسم کے علاج کی ضرورت ہے جس کے لیے سیاسی و عوامی اتحاد و یکجہتی ضروری ہے۔
آج دنیا اور علاقے کو ایک بڑی آزمائش کا سامنا ہے اور دہشت گردی کے خلاف ایک مشترکہ اقدام کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر جھڑپوں کو روک دینا جاہیے۔