ایران حماس کا دائمی اور حقیقی حامی

Rate this item
(0 votes)
ایران حماس کا دائمی اور حقیقی حامی

تہران میں فلسطینی تنظیم حماس کے نمائندے خالد القدومی نے فلسطینی عوام اور فلسطینی اہداف کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں اور خدمات کو حقیقت اور صداقت پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران حماس کا دائمی اور حقیقی حامی ہے اور فلسطینی عوام ایران کی بے لوث حمایت کے مشکور ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں تہران میں فلسطینی تنظیم حماس کے نمائندے خالد القدومی نے فلسطینی عوام اور فلسطینی اہداف کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں اور خدمات کو حقیقت اور صداقت پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران حماس کا دائمی اور حقیقی حامی ہے اور فلسطینی عوام  ایران کی بے لوث حمایت کے مشکور ہیں۔

خالد قدومی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل  اسلامی ممالک میں دہشت گردی کو فروغ دے کر مسئلہ فلسطین سے اسلامی ممالک کی توجہ ہٹانے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کو بعض عرب حکام کی حمایت بھی حاصل ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے بعض عرب حکام کے ساتھ ملکر عراق، شام، لیبیا اور مصر میں عدم استحکام پیدا کیا اور مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے سلسلے میں انھوں نے مختلف اسلامی ممالک میں مختلف ناموں سے دہشت گرد تنظیموں کو تشکیل دیا اور اسلامی ممالک میں سرگرم دہشت گرد تنظیمیں امریکی اور اسرائیل مفادات اور اہداف کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

خالد قدومی نے کہا کہ ایران واحد ملک ہے جو فلسطینی عوام کے ساتھ  انقلاب اسلامی کی ابتدا سے لیکر آج تک کھڑا ہے اور ایران کو فلسطینی عوام کی حمایت کے جرم میں عالمی پابندیوں اور امریکی عداوتوں کا سامنا بھی ہے اگرعرب حکام کی طرح  ایران بھی فلسطین کے بارے میں اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جائے تو ایران خطے میں امریکہ کا بہترین دوست بن جائے گا لیکن چونکہ ایران فلسطین کے بارے میں اپنے حق پسندانہ  مؤقف پر قائم ہے اس لئے ایران کو امریکہ کی دشمنی اور عداوت کا سامنا ہے۔خالد قدومی نے کہا کہ فلسطینی عوام کی کامیابی یقینی ہے اور اس کامیابی میں ایران کا بہت بڑا حصہ ہوگا۔

 

Read 1429 times