امن اور سلامتی ایران کی پیشرفت کا بنیادی رکن: رہبر انقلاب اسلامی

Rate this item
(0 votes)
امن اور سلامتی ایران کی پیشرفت کا بنیادی رکن: رہبر انقلاب اسلامی

اسلامی جمہوریہ ایران کے قانون نافذ کرنے والے ادارے یا محکمہ پولیس کے سربراہ اور اعلی افسران نے منگل کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی- رہبر انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں فرمایا کہ امن و سلامتی کا مطلب یہ ہے کہ معاشرے میں انفرادی اور اجتماعی دونوں سطح پر لوگوں میں امن و سلامتی کا احساس رہے اور لوگ ذہنی طور پر امن و سکون کا احساس کریں-

آپ نے فرمایا کہ اگر سلامتی کا فقدان ہو گا تو معاشرے کے افراد میں توانائی اور جذبہ ہونے کے باوجود مختلف اقتصادی، ثقافتی، سیاسی اور دیگر خدمات کی سرگرمیوں کو انجام دینے کا امکان معدوم ہو جائے گا-

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امن و سلامتی کی برقراری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور محکمہ پولیس کے اہم کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور اس کے کارکنوں کی توانائیوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی  کے لحاظ سے  بھی اضافہ اور ان کے عزم و ایمان میں روز بروز استحکام پیدا ہونا چاہئے-

آپ نے امن و سلامتی کو مومنین کے ایمان میں اضافے کا محرک قرار دیا اور فرمایا کہ ایران میں سلامتی کو یقینی بنانے والا اہم ترین ادارہ قانون نافذ کرنے والا ادارہ یا پولیس کا محکمہ ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امن و سلامتی کا یہ عظیم رکن ایسی افرادی قوت پر مشتمل ہے جو باصلاحیت ، شریف النفس اور محنت و زحمت کرنے والے افراد ہیں- آپ نے فرمایا کہ ایسی افرادی قوت کے جذبے اور ایمان کی روزبروز تقویت ہونی چاہئے۔

Read 1524 times