حزب اللہ ، صیہونی دشمن کے اہداف کی راہ میں رکاوٹ بن گئی: حسن نصراللہ

Rate this item
(0 votes)
حزب اللہ ، صیہونی دشمن کے اہداف کی راہ میں رکاوٹ بن گئی: حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت نے دشمن کو اہداف تک پہنچنے میں ناکام بناتے ہوئے اپنے اہداف کو عملی جامہ پہنادیا ہے-

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے محرم الحرام کی آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب اسلامی مزاحمت نے سن دوہزار میں دشمن کو اہداف تک پہنچنے سے باز رکھا تو اس وقت اسے کامیابی مل گئی بلکہ اسلامی مزاحمت کو  کامیابی سے بالا تر فتح بھی نصیب ہوئی جس میں اسلامی مزاحمت نے اپنے اہداف کو عملی جامہ پہنا دیا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ کربلا میں دو ںظریہ موجود تھے ایک نظریہ حضرت امام حسین (ع) کا ںظریہ تھا جو خاتم الانبیاء (ص) کے نظریہ کا مظہر تھا اور ایک ںظریہ یزید کا ںظریہ تھا جو اسلام کے لباس میں بنی امیہ کے ںظریہ پر استوار تھا  جب ہم ان دو نظریوں کا دنیوی اور اخروی معیاروں پر جائزہ لیں گے تو اس وقت ہم کامیابی اور شکست کی بات کرسکتے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امام حسین (ع) نے اپنی قربانی پیش کرکے اسلام کو حیات عطا کی اور تمام اسلامی مذاہب حضرت امام حسین (ع) کے خون کی برکت سےباقی ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام آج بھی زندہ ہیں اور ان کا نام  آج بھی پیغمبر اسلام (ص) کے دشمنوں کی رسوائی کا باعث ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حریت اور آزادی ، صرف اور صرف مکتب کربلا کے سائے میں ہی حاصل ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر امت مسلمہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرے تو کامیابی ان کے قدم چومے گی اوراس صورت میں  شمشیر پر خون کی فتح یقینی ہے۔

 

Read 1511 times