اسٹریلیا؛ کلسیا کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا

Rate this item
(0 votes)
اسٹریلیا؛ کلسیا کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا

اطلاع رساں ادارے « christiantoday» کے مطابق مسلمانوں اور عیسائیوں میں اتحاد کا آغاز اس وقت سے ہوا جب ایک دن محلہ نامی مسجد کے امام نے نماز کے لیے کلیسا میں جانے کی اجازت مانگی اور پھر کلیسا کے پادری نے یہ تجویز دی کہ مسلمان ہرجمعے کو یہاں آسکتے ہیں۔

مسجد کے امام نے ایس بی ایس نیوز ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ پادری کی تجویز نے مجھے خوشی سے حیرت زدہ کردیا۔

انکا کہنا تھا کہ اس طرح مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا ۔

کلیسا کے پادری پیٹر هامفریس کا کہنا ہے کہ امید کی جاتی ہے کہ مسلمانوں کے رابطے سے انسانیت کی تکمیل اور سعادت کی کوششوں کو تقویت ملے گی ۔

انکا کہنا تھا کہ ایک مشترک مکان میں عبادت مذاہب میں افہام و تفہیم میں اضافہ کا باعث بنے گی ۔

 

 

Read 1540 times