دمشق میں «قرآنی آرٹ» فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے

Rate this item
(0 votes)
دمشق میں «قرآنی آرٹ» فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے

شامی نیوز ایجنسی سانا کے مطابق قرآنی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے منعقد کرتے ہوئے شام کی وزارت اوقاف کے سیکریٹری «تیسیر ابو خشریف» نے کہا : قرآنی آیات کو حفظ کرنا گویا قرآنی کوسینے میں محفوظ کرنا ہے اور خوبصورتی کے ساتھ قرآنی آیات کی خطاطی گویا قرآنی آیات کو خوبصورتی دینا ہے

رہبر معظم کے نمایندے حجت‌الاسلام‌والمسلمين سيدابوالفضل طباطبايی اشكذری نے بھی تقریب سے خطاب میں رسول اکرم (ص)کی سیرت پر روشنی ڈالی۔

 

ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر حجت‌الاسلام مصطفی رنجبر شیرازی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایران قرآنی آرٹ کے حوالے سے اہم خدمات انجام دے رہا ہے

تقریب میں اہل سنت کے شہید عالم دین «محمد سعید رمضان البوطی» کے حوالے سے خصوصی ڈکومنٹری بھی دکھائی گیی۔

فیسٹیول میں شامی میوزیم کے علاوہ حرم امام رضا(ع) کے میوزیم کے دیدہ زیب قرآنی فن پارے رکھے گیے ہیں۔

فن پاروں کے علاوہ دیدہ زیب تاریخی قرآنی نسخے اور دیگر قرآنی مواد بھی نمائش میں شامل ہیں ۔

فیسٹیول کے ہمراہ «خطای اور قرآن» ورکشاپ اور«تاریخ کتابت قرآن» سیمینار کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔

 

Read 1487 times