ہندوستان؛ میلاد النبی(ص) ریلی اور جشن

Rate this item
(0 votes)
ہندوستان؛ میلاد النبی(ص) ریلی اور جشن

روزنامه «Times of India» کے مطابق عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے ہر سال کانپور میں بڑے پیمانے پر جشن میلاد منایا جاتا ہے۔

کانپور میں جمعت علما اسلام کے امیر متین الحق اسامه قاسمی کا کہنا ہے : برطانوی سامراج کے دور میں بھی جشن منایا جاتا تھا جسمیں سکھ اور ہندو بھی شریک ہوتے تھے اور یہ روایت آج تک برقرار ہے ۔

انکا کہنا ہے کہ اس بار بھی غیر مسلموں کو جشن ریلی اور پروگرام میں دعوت دی جائے گی ۔

 

جمعیت علما اسلام کے امیر کا کہنا ہے : شدت پسندوں کی کوشش رہی ہے کہ مختلف مسالک میں تفرقہ ڈالا جائے اور عید میلاد النبی (ص) کا دن بہترین موقع ہے کہ ہم وحدت اور اتحاد کو مضبوط کریں۔

 

قاسمی کا کہنا ہے کہ اس دن مسلمانوں سے بھی درخواست ہے کہ لاوڈ اسپیکر کی آواز کو اس قدر بلند نہ کریں جس سے لوگوں کے آرام میں خلل پڑیں کیونکہ یہ رحمت کا دن ہے جو سب کے لیے عام ہے۔

قاسمی نے مزید کہا : عید میلاد النبی(ص) کا جشن نماز ظہر کے بعد شروع ہوگا جو رات بارہ بجے تک جاری رہے گا۔

 

Read 1645 times