نئی دہلی میں مظاہرہ دو گھنٹے تک جاری رہا جسمیں ہزاورں لوگ شریک تھے۔
مظاہرے میں انڈین مسلمانوں، برمی پناہ گزینوں کے علاوہ جموں،ہاریانا، حیدرآباد سے بھی لوگ شریک ہوئے تھے
مظاہرین برمی حکومت کے خلاف اور مسلمانوں کے حق میں نعرے لگا رہے تھے جبکہ مقررین نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ظلم و بربریت کو فوری طور پر روکا جائے۔
مظاہرین نے دہلی میں اقوام متحدہ کے سامنے بھی احتجاج کیا اور برمی پرمظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ برما کے گذشتہ سال راکھین صوبے میں ہزاروں مسلمانوں کو ہلاک یا زخمی کیا گیا ہے انکے گھروں کو نذرآتش اور خواتین کی عصمت دری کی اطلاعات عام ہیں۔
میانمار کی حکومت ایک ملین سے زاید برمی مسلمانوں کی شہریت سلب کرچکی ہے اور انکا کہنا ہے کہ یہ بنگلہ دیش سے یہاں ہجرت کرچکے ہیں
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق برمی مسلمان دنیا کی مظلوم ترین اقوام میں سرفہرست ہے۔