جو لوگ اپنی جان و مال اور عزت و آبرو کا دفاع کررہے ہیں وہ، دہشت گرد نہیں ہیں

Rate this item
(0 votes)
جو لوگ اپنی جان و مال اور عزت و آبرو کا دفاع کررہے ہیں وہ، دہشت گرد نہیں ہیں

رپورٹ کے مطابق تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ موحدی کرمانی نے اسی طرح امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نصیحت کی کہ وہ سابق امریکی صدور کی غلط پالیسیوں اور دوسرے ملکوں کے امور میں مداخلت کے بجائے اپنے ملک کے عوام کے مسائل کے حل پر توجہ دیں ۔
انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ جو لوگ اپنی جان و مال اور عزت و آبرو کا دفاع کررہے ہیں وہ، دہشت گرد نہیں ہیں۔
تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے امریکی صدر کو نصیحت کی کہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کریں ۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ نزدیک آنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب آسانی نے نہیں آیا بلکہ اس راہ میں بے شمار ایرانی نوجوان شہید ہوئے اور انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے بہت سے لوگوں نے انواع و اقسام کی ایذائیں برداشت کیں۔

 

Read 1453 times