رہبرمعظم انقلاب اسلامی: پلاسکوسانحے میں فائربریگیڈ کے جوانوں کی فداکاری قابل تحسین

Rate this item
(0 votes)
رہبرمعظم انقلاب اسلامی: پلاسکوسانحے میں فائربریگیڈ کے جوانوں کی فداکاری قابل تحسین

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں پلاسکوعمارت کے سانحے میں فائربریگیڈ کے جوانوں کی فداکاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم کو اپنے بہادر اور فداکار جوانوں کے پختہ عزم وہمت اور شجاعت پر فخر ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ نےاپنے پیغام میں فرمایا: پلاسکو عمارت کے حادثے میں فائربریگيڈ کے جوانوں نے دفاع مقدس کے دوران کی یادوں اور فداکاریوں کو ایک بار پھر تازہ کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ ایران کا مؤمن جوان خطرات کے میدان میں اپنی ذمہ داریاں  نبھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے بھی آمادہ ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فائربریگیڈ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ناقابل فراموش کارنامہ انجام دیا اور اللہ تعالی ان کی اس خدمت کو قبول فرمائے ۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فائربریگیڈ کے شہداء کے اہلخانہ کو بھی تعزيت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر و تحمل اور اجر مرحمت فرمائے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے پلاسکو عمارت کے حادثے میں خدمات انجام دینے والے تمام اداروں اور اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اوران کے باہمی تعاون کو سراہا۔

Read 1245 times