اسلامی فیشن لباس اور حجاب کے تعارف کےلیے محجبہ خاتون کی کاوش

Rate this item
(0 votes)
اسلامی فیشن لباس اور حجاب کے تعارف کےلیے محجبہ خاتون کی کاوش

اطلاع رساں ادارے «Muslim Village» کے مطابق فلسطینی نژاد مسلمان خاتون سارا موسی جو اوہایوں میں رہتی ہے کا کہنا ہے کہ میں نے حجاب پہنا تو میرے والدین حیران رہ گیے

تیتیس سالہ ڈیزاینر سارا کی کوشش ہے کہ جدید طرز کے ڈیزاینوں کو متعارف کراکے غیر مسلم خواتین کو بھی اسلامی لباسوں کی جانب مبذول کرائے

انکی دس سالہ تجربوں سے اب تک متعدد طرز کے اسلامی لباس متعارف ہوچکے ہیں

انکا کہنا ہے کہ ماحول کے برعکس اسلامی لباس اور حجاب کرنا بہت سخت ہوتا ہے کیونکہ اس ماحول میں جہاں سب آپکوعریان بدن کی نمایش اور بالوں کو رنگ اور میک اپ کرنے کی تلقین کرتے ہیں حجاب پہننے کی طرف دعوت دینا آسان نہیں۔

 

سارا موسی کا کہنا ہے: «لیکن میں حجاب کے ساتھ بھی اپنی پہچان کراسکتی ہوں اگر میرا ارادہ ہو».

بیس سال کی عمر میں اس نے «حیا» کے نام سے لباس متعارف کرایا مگر بعد میں اس نے نیویارک کے دیگر برانڈ کے لیے کام شروع کیا مگر اب اس نے دوبارہ اسی طرز کے لباس کو نئے انداز میں پیش کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

 

سارا موسی چاہتی ہے کہ ایسے اسلامی لباس متعارف کرائے جو دیدہ زیب ہو اور دیگر ادیان کے خواتین بھی اس کے استعمال میں دلچسپی لیں۔

اسکا کہنا ہے : حجاب اور اسلامی لباس کے حوالے سے کافی مشکلات درپیش ہیں مگر میرا ارادہ مضبوط ہے اور میں حوصلے کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہتی ہوں۔

 

Read 1878 times