امریکہ؛ «مری لینڈ» میں قرآنی مقابلوں کا اعلان

Rate this item
(0 votes)
امریکہ؛ «مری لینڈ» میں قرآنی مقابلوں کا اعلان

امریکی مسلمانوں کے بیالیسویں کانگریس کے موقع پر قرآنی مقابلوں کا اعلان کیا گیا ہے

شمالی امریکہ میں اسلامی تنظیم (ICNA) اور جمعیت مسلمانان امریکہ (MAS) کے تعاون سے عظیم اجتماع منعقد کیا جائے گا.

بالٹیمور میں ہونے والے تین روزہ اجتماع میں مسلم فوبیا اور مسلمانوں کی مشکلات کا جایزہ لیا جائے گا.

اس اجتماع میں امریکہ بھر سے مسلم اسکالرز خطاب کریں گے

اجتماع کے ساتھ قرآنی مقابلے اور دیگر ثقافتی پروگرامز بھی منعقد ہوں گے.

حسن قرات کے مقابلوں میں دس سال سے کمر عمر کے بچوں کا مقابلہ بھی منعقد ہوگا جبکہ حفظ مقابلوں میں بارہ سال، چودہ سال اور سولہ سال کے نوجوانوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

 

Read 1349 times