برمی فورسز عوام پر مظالم میں ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ کی تصدیق

Rate this item
(0 votes)
برمی فورسز عوام پر مظالم میں ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ کی تصدیق

العالم نیوز کے مطابق «یانگی لی» کا کہنا ہے کہ راکھین صوبے میں مسلمانوں پر مظالم ڈھائے گیے ہیں اور ان کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا

انہوں نے بی بی سی سے گفتگو میں کہا کہ اس حوالے سے ایک تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل ضروری ہے۔

دس لاکھ روہنگی مسلمان اس اپنے ہی ملک میں تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور حکومتی سرپرستی میں فورسز کے ہمراہ دیگر شدت پسند تنظمیں بھی یہاں پر مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہیں

آنگ سان سوچی کی حکومت کے بعد توقع ظاہر کی جارہی تھی کہ مسلمانوں پر مظالم میں کمی آئے گی مگر ایسا نہیں ہوا اور حکومتی تعاون کے دعووں کے باوجود حالات سنگین اور کشیدہ ہیں۔

 

شدید میڈیا سنسر کی وجہ سے صورتحال غیر واضح ہے مگر بنگلہ دیش اور دیگر ہمسایہ ممالک میں فرار ہونے والے پناہ گزینوں کے زریعے سے وہاں مظالم کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے

اقوام متحدہ کے نمایندوں نے مکرر تحقیقاتی کمیٹی کا مطالبہ کیا ہے مگر یورپی ممالک کی عدم توجہ کے باعث اب تک خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے

یورپی حکام کا کہنا ہے کہ سوچی کی حکومت کو خطرہ ہوا تو جمہوریت کو مسایل در پیش ہوسکتے ہیں۔

 

Read 1273 times