رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے بعض اعلی حکام نے نوروز کی مناسبت سے ملاقات کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں سبھی حکام کے لئے عوام کی خدمت سنہرا اور بہرتین موقع قراردیتے ہوئے فرمایا: ملکی فیکٹریوں کو نقصان پہنچانے والی درآمدات پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام کی خدمت ، معاشرے کو سعادتمند بنانے ، اندرونی پیداوار اور جوانوں کے لئے روزگار فراہم کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایسی درآمدات کو متوقف کرنا چاہیے جو ملکی فیکٹریوں اور کارخانوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے حاضرین اور جملہ مؤمنین اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: عقلمند انسان ہمیشہ نیک کام انجام دینے کی فکر و تلاش میں رہتا ہے کیونکہ نیک کام ہی انسان کو اللہ تعالی کے قریب کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد عوام کی خدمت کے مواقع فراہم ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عوام کی خدمت بہت بڑی سعادت ہے اور انقلاب سے قبل اس سعادت کی راہ ہموار نہیں تھی لیکن انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اس کی راہ ہموار ہوگئی ہے اور تمام حکام کو چاہیے کہ وہ عوام کی خدمت کے سلسلے میں اس سنہرے موقع فائدہ اٹھائیں ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی نظام کے مد مقابل شیطانی نظام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تمام شیطانی طاقتیں امریکی اتحاد میں شامل ہوکر اسلامی نظام کے خلاف سازشیں کررہی ہیں لیکن اسلامی نظآم اللہ تعالی کے فضل و کرم کے ساتھ ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔