سائبرسپیس غلط استفادہ کرنےاورگناہ کےذریعےمیں تبدیل ہوچکا ہے

Rate this item
(0 votes)
سائبرسپیس غلط استفادہ کرنےاورگناہ کےذریعےمیں تبدیل ہوچکا ہے

رپورٹ کےمطابق آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی نے ۲۹اپریل کو  جامعہ الزہرا(ص) کے بعض اساتذہ اورطالبات سےملاقات کے دوران کہا ہے کہ علم سےاستفادہ کرنا بہت بہترہےاورعلم سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا اس میں اضافے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ علم مقام ومنزلت کا باعث بنتا ہے اوراگرایک عالم شخص اس دنیا سےچلا بھی جائے تواس کا نام اورعلمی مقام ہمیشہ زندہ وجاوید رہے گا۔

علم بہت اہم ہے لہذا انہیں دوسروں کی تعلیم وتربیت کے لیے اس علم سے استفادہ کرنا چاہیے اورہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اگرکوئی شخص کسی عالم کےعلم سے استفادہ کرتے ہوئے ہدایت پاجائے تو وہ عالم بھی اس ہدایت میں شریک ہے۔

طلباء کو اپنے مقام ومنزلت کی قدرکرنی چاہیے اورہمیشہ اپنی علمی صلاحیتوں میں اضافےکی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ علم کی کوئی انتہا نہیں ہے۔

انہوں نےمعاشرے میں موجود گناہ اورفساد کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہےکہ آج گناہ اورفساد ہردورسے زیادہ ہے، آج سائبرسپیس اورسوشل میڈیا گناہ اورغلط استفادے کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

یہ نہیں کہنا چاہیےکہ انشاء اللہ امام زمانہ علیہ السلام آئیں گے تو تمام مشکلات کا خاتمہ ہوگا یہ ایک غلط بات ہے۔ اس وقت اسلامی اوردینی تعلیمات تیزی سے پھیل رہی ہیں اوربہت سےافراد کے بقول ایک دن آئے گا کہ جب امریکی اذان کی آوازکے ساتھ نیند سے اٹھیں گے۔

 

 

Read 1366 times