فلسطین انفارمیشن سنٹر کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ حسام بدران نے اپنےایک بیانیے میں اردن کے شہید محمد عبداللہ سلیم کساجی کےمجاہدانہ اقدام پرتبریک پیش کرتے ہوئے مسجد الاقصیٰ اورفلسطین کی مظلوم عوام پرجان قربان کرنے والے اردنی مجاہد کی شجاعت اوربہادری کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔
بدران نے مزید کہا ہےکہ ہفتہ کے دن ہونے والے اس حملے میں زخمی ہونے والا صہیونی پولیس ایک اعلیٰ پولیس افسرتھا کہ جو مسجد الاقصیٰ کی دیواروں کے اندردھرنا دینے والوں کے خلاف حملے کرنے میں معروف تھا۔
حماس کے اس راہنما نے کہا ہے کہ مزاحمت کے شجاع اوردلیرجوان فلسطینی عوام کے مقدسات کی اہانت کرنے والوں کو فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے اسلامی اورعربی امت کی حریم کے دفاع میں فلسطینی شہریوں کی غیرت اوران کے جذبے کو سراہا ہے اورگزشتہ سال مزاحمتی کاروائی کرنے والے شہید سعید عمرو کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یاد رہےکہ صہیونی غاصبوں نے ہفتے کے دن بیت المقدس کے باب السلسلہ کے نزدیک ایک ایسے فلسطینی جوان پرفائرنگ کی تھی کہ جس نے ایک اسرائیلی پولیس افسرپرحملہ کرکے اسے زخمی کردیا تھا۔ یہ پولیس افسرہمیشہ فلسطینی خواتین کو آزارواذیتیں پہنچاتا تھا۔ اس فلسطینی جوان کی شہادت کے ساتھ قدس انتفاضہ کے شہداء کی تعداد ۳۱۰افراد ہوگئی ہے۔