حضرت امام خمینیؒ تاریخ ساز شخصیت

Rate this item
(0 votes)
حضرت امام خمینیؒ تاریخ ساز شخصیت

امام خمینیؒ فنا فی اللہ اور فنا فی الاسلام کی منزل پر فائز تھے۔

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی برسی کے موقع پراسلامی جمہوریہ ایران اوردنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی برسی کی مناسبت سے تعزیتی پروگراموں کا سلسہ جاری ہے اسی سلسلے میں کل مجلس وحدت مسلمین سندھ کے  زیر اہتمام جیکب آباد میں ایک تک‌یتی جلسہ منغ منعقد ہوا جس سے مختلف شخصیات نے خطاب کیا ۔

 مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد مرکزی امام بارگاہ میں رہبر کبیرانقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ کی 28ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ فنا فی اللہ اور فنا فی الاسلام کی منزل پر فائز تھے، اسی لئے عظیم انقلابی رہنماء آیۃ اللہ باقر الصدر ؒ نے فرمایا تھا کہ امام خمینی ؒ کی ذات میں اس طرح ضم ہوجاؤ جیسے وہ اسلام میں ضم ہوچکے ہیں۔ یعنی اپنی انا اور ذات مٹا کراس نے خود کو دین خدا میں فنا کر دیا ہے۔ آپ نے ایرانی قوم کو شاہ کی طاغوتی حکومت جبکہ اقوام عالم کو شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف قیام کا درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی(رح) نے عصر حاضر کی انسانیت کو خواب غفلت سے بیدارکیا اور انہیں شیطان بزرگ اور طاغوت کے مقابل کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا، جمہوری اسلامی امام خمینی ؒ کا وہ عظیم شاہکار ہے جو عوام کی طاقت سے جمہوری اصولوں پر مبنی الٰہی نظام ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مغربی جمہوریت اقوام عالم کے لئے ایک سراب ہے، کیونکہ یہ مغربی جمہوریت ہی ہے جس نے انسانیت کو بش، اوباما اور ٹرمپ جیسے افراد تحفے میں دیئے ہیں۔ یہی نظام اقوام عالم کی بربادی اور تباہی کا ذمہ دار ہے۔

مغربی جمہوریت کے پاس انسانیت کے کسی درد کی دوا نہیں۔ جبکہ اسلامی جمہوریہ قرآن و سنت اور سیرت آئمہ طاہرینؑ پر مبنی وہ پاکیزہ نظام ہے جو عصر حاضر کی پریشان انسانیت کو عزت، عظمت اور سربلندی عطا کرسکتا ہے۔ عالم انسانیت کا مستقبل اور دنیا کا بہترین نظام حکومت اسلامی جمہوری نظام ہی ہے۔

Read 1372 times