افغانستان کے شیعہ و سنی، علما کے ساتھ

Rate this item
(0 votes)
افغانستان کے شیعہ و سنی، علما کے ساتھ

افغانستان کے صدر نے شیعہ و سنی علما کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی افغان عوام اور انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے

افغان صدر اشرف غنی نے افغان علما کے اجلاس میں جو منگل کو ایوان صدر میں ہوا کہا کہ افغانستان میں فرقہ وارانہ اختلافات کی کوئی جگہ نہیں ہے - انہوں نے کابل کی الزہرا مسجد پر ہوئے حالیہ دہشت گردانہ حملے کا ذکرکرتے ہوئے جس میں متعدد افراد شہید ہوگئے تھے کہاکہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش، شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنا اور اسلام کو بدنام کرنا چاہتا ہے لیکن اس کو اپنے مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی- افغانستان کے شیعہ و سنی علما نے بھی اس اجلاس میں اس بات کا اطمینان دلایا کہ اسلام دشمن طاقتیں اپنے ناپاک مقاصد تک نہیں پہنچ سکیں گی - گذشتہ اتوار کو بھی افغانستان کے شیعہ و سنی علما نے ایک مشترکہ اجلاس کرکے افغانستان کے مسلمان عوام کے درمیان اتحاد و یکجہتی پر زوردیا تھا - افغان علما کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی اجازت نہیں دیں گے اسلام دشمن دہشت گرد گروہ مساجد پر حملے کرکے فرقہ وارانہ جنگ کی آگ بھڑکائیں-

 

Read 1385 times