امریکہ اصلی اور خبیث دشمن ہے، رہبر انقلاب اسلامی

Rate this item
(0 votes)
امریکہ اصلی اور خبیث دشمن ہے، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ امریکہ کی گستاخیوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ استقامت و پامردی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسکولوں اور کالجوں کے ہزاروں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکیوں کے مقابلے میں پسپائی انہیں جسور اور گستاخ بنا دیتی ہے بنابریں ان کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ استقامت وپامردی ہے-

آپ نے فرمایا کہ نوجوان نسل ہی معاشرے کے مستقبل کی معمار اور اس کو آگے بڑھانے والی ہے- آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران کی یہ باصلاحیت، خوش استعداد اور ذہین و سمجھدار نسل بلاشبہ ایران کو مشکلات اور دشواریوں سے نکال کر مطلوبہ منزل پر پہنچائے گی البتہ اس درخشاں ہدف تک رسائی کے لئے ضروری ہے کہ ایرانی عوام کے اصلی اور خبیث دشمن یعنی امریکہ کو اچھی طرح پہنچانا جائے-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکہ حقیقی معنوں میں اصلی اور خبیث دشمن ہے اور یہ حقیقت تعصب یا بدگمانی کی بنیاد پر نہیں ہے بلکہ تجربے، مسائل کے ادراک اور زمینی حقائق کو دیکھنے کے بعد ہی یہ حقیقت بیان کی جا رہی ہے-

رہبرانقلاب اسلامی نے امریکی صدر کے اس بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہ جس میں اس نے ایرانی عوام کو دہشت گرد قرار دیا تھا فرمایا کہ یہ احمقانہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ امریکی حکام نہ صرف اسلامی انقلاب کی قیادت اور ایرانی حکومت سے دشمنی رکھتے ہیں بلکہ ایرانی عوام کے وجود سے ہی، جو امریکیوں کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، انہیں عداوت و دشمنی ہے-

آیت اللہ العظمی  سید علی خامنہ ای نے ایک امریکی عہدیدار کے چند سال قبل دیئے گئے اس بیان کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہ جس میں اس نے کہا تھا کہ ایران کے عوام کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دینا چاہئے، فرمایا کہ امریکی حکام اس حققیت کو سمجھنے سے عاجز ہیں کہ ایک ایسی قوم کو کہ جس کا ماضی اور تاریخ انتہائی درخشاں اور ثقافت انتہائی غنی ہے،  جڑ سے ہرگز نہیں اکھاڑ پھینکا جا سکتا-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی عوام سے امریکہ کی گہری عداوت اس بات کا باعث بنی ہے کہ وہ ایران کے بارے میں اندھی دشمنی کرے اور ایران کے سلسلے میں اندازے لگانے میں بار بار غلطی کرے- آپ نے فرمایا کہ امریکی حکام اپنے گھسے پٹے منصوبوں اور سازشوں پر ہی کام کر رہے ہیں کیونکہ ایران سے ان کی دشمنی اور عداوت نے انہیں حقائق کا ادراک اور انہیں صحیح طریقے سے دیکھنے سے محروم کر رکھا ہے-

آپ نے امریکی حکومت کی بار بار کی مسلسل دشمنی اور عداوتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکی حکام ابھی بھی ایٹمی مذاکرات کے نتائج یعنی ایٹمی معاہدے کو خراب کرنے کے لئے انتہائی خباثت کا مظاہرہ کر رہے ہیں- رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے اسکولوں اور کالجوں کے طلبا اور نوجوان نسل کو سفارش کی کہ وہ اپنے اصلی دشمن یعنی امریکہ سے غافل نہ رہیں اور ایک اچھے اور تابناک مستقبل کے راستے کو آگے بڑھانے کی اصلی شرط بھی یہی ہے-

 

 

Read 1396 times