امام حسن (ع) بخشش و کرامت کا نمونہ

Rate this item
(0 votes)
امام حسن (ع) بخشش و کرامت کا نمونہ

ماہ صفر المظفر کے آخری دن کس قدر سخت اور اذیت ناک ہیں کہ جب تمام آسمان و زمین بے قرار اور غمگین ہیں۔ کل 28 صفر کو آسمان ولایت و امامت کے دوسرے ماہتاب، محبوبِ دلِ مصطفیٰ (ص)، جانشین علی مرتضیٰ (ع) اور حضرت زہرا (ع) کی آنکھوں کی ٹھندک، کریم اہل بیت حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ الصلوٰۃ و السلام کی پرسوز شہادت کا دن ہے۔ رسول خدا صلی اللہ علییہ وآلہ وسلم کا شہر مدینہ اس دن کو کبھی نہیں بھولے گا جس دن مدینہ کی فضا میں یہ آواز بلند ہوئی تھی: ’’حسن بن علی شہید ہو گئے۔‘‘

امام حسن علیہ السلام دوسرے ہجری سال 15 رمضان المبارک کو مدینہ منورہ میں متولد ہوئے۔ جس خاندان میں انہوں نے پرورش پائی اس میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت علی مرتضیٰ علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا جیسی شخصیات پہلے سے موجود تھیں۔ انہوں نے اپنے ماں کی آغوش عصمت، بابا علیؑ کے پہلو امامت اور نانا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دامن نبوت میں پرورش پائی۔ آپ کی سیرت ہو بہو پیغمبر اکرمؐ کی سیرت تھی۔

جو صفات آپ میں سب سے زیادہ ظاہر ہوئیں ان میں سے ایک کرم اور بخشش ہے۔ آپ اتنے سخی، کریم اور بخشنے والے تھے کہ کریم اہل بیتؑ کے لقب سے معروف ہوئے۔

 

Read 1818 times